PSL2026کرکٹ

علی رضا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

علی رضا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کے 11 ویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار اور غیر معمولی کارکردگی دکھا کر کرکٹ حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ فاسٹ بولر علی رضا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں مسلسل تین وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔

دباؤ سے بھرپور اس موقع پر ان کی شاندار بولنگ نے انہیں تاریخ کے صفحات میں نمایاں کر دیا، اور وہ محض 18 سال اور 35 دن کی عمر میں اس فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے کم عمر ترین پاکستانی بولرز میں شامل ہو گئے۔

میچ کا آخری اوور انتہائی سنسنی خیز صورتحال اختیار کر چکا تھا، جہاں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ دباؤ میں دکھائی دے رہی تھی، تاہم علی رضا نے غیر معمولی اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے تسلسل اور تیزی کے ساتھ اپنی ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔

پہلی وکٹ خوشدل شاہ کی صورت میں گری جو یارکر گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹ کے سامنے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد اگلی ہی گیند پر شاہد عزیز بھی شاندار یارکر کو نہ سمجھ سکے اور بولڈ ہو گئے۔

ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لیے علی رضا نے انتہائی برق رفتار گیند کرائی جو 149.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حسن علی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے ان کی ہیٹ ٹرک مکمل کر گئی۔

اس میچ میں علی رضا نے مجموعی طور پر 41 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ڈیوڈ وارنر کی اہم وکٹ بھی شامل تھی، جس نے کراچی کنگز کی بیٹنگ کو ابتدائی طور پر ہی دباؤ میں ڈال دیا تھا۔

ان کی شاندار بولنگ کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 182 رنز تک محدود رہی، جس کے بعد پشاور زلمی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کو 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں کامیابی اپنے نام کر لی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!