PSL2026کرکٹ

محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنےکا اعلان

محسن نقوی کا اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز شامل کرنےکا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ نے شاندار نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت نے انہیں بہت متاثر کیا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی اور میچ کو خوب انجوائے کیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ لاہور کے شہری کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے اسٹیڈیم میں شائقین کی اجازت حاصل کرنا آسان نہیں تھا،

کیونکہ وہ پیٹرول کے کم استعمال کے خواہاں تھے، تاہم ان کی ذاتی دلچسپی بھی اجازت دینے میں شامل تھی۔ چیئرمین پی سی بی نے یقین ظاہر کیا کہ پی ایس ایل 12 موجودہ سیزن سے بھی زیادہ بڑا اور بہتر ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!