
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان اپنی چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے۔
آئی سی سی کی تازہ سالانہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، اگرچہ اس کے رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔
رینکنگ میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ بنگلادیش ایک پوائنٹ اضافے کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ٹی 20 سالانہ ٹیم رینکنگ میں پہلی 10 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ویمنز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔



