دیگر سپورٹس

پاکستان آفیشلز ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ 2026 کے لیے ریفریز مقرر

پاکستان آفیشلز ایشین MMA چیمپئن شپ 2026 کے لیے ریفریز مقرر

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان MMA کمیونٹی کے لیے یہ باعثِ فخر بات ہے کہ پاکستان کے آفیشلز ابو ہریرہ اور دلاور خان سناں کو ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل ریفریز کے طور پر ایشین MMA چیمپئن شپ 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ خاص تقرری پاکستان کے ٹیکنیکل آفیشلز کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی پہچان، پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور کھیل سے وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ ایشین MMA چیمپئن شپ 2026 ایک انتہائی اہم کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے، جو کہ بڑے بین الاقوامی ملٹی اسپورٹس مقابلوں جیسے کہ ایشین گیمز 2026 اور ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کولیفائی ایونٹ بھی ھے، جس سے اس تقرری کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ تکنیکی اور آفیشیٹنگ شعبے میں بھی پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور معیار کو عالمی سطح پر اجاگر کرتی ہے۔ پاکستانی آفیشلز اب مسلسل بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جو کہ پاکستان کی مضبوط موجودگی کا ثبوت ہے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) کے صدر ذوالفقار علی نے اس موقع پر آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:

“یہ پاکستان اور پوری MMA کمیونٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ ہمارے ٹیکنیکل آفیشلز کی مسلسل محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ جس طرح ہمارے ایتھلیٹس اور فائٹرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،

اسی طرح اب ہمارے ریفریز اور ٹیکنیکل اسٹاف بھی عالمی مقابلوں میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے اہم ایونٹس میں ان کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا ٹیکنیکل سسٹم مضبوط ہو رہا ہے اور اسے عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ PMMAF کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز کی تربیت اور ترقی کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کو عالمی MMA مقابلوں میں ایک مضبوط اور باوقار مقام حاصل ہو سکے۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اور قابلِ فخر سنگ میل ہے جو بین الاقوامی مکسڈ مارشل آرٹس میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!