Gamesدیگر سپورٹس

انٹر مدارس گیمز 22 مئی کو پشاور میں منعقدہوں گی ; جمشید بلوچ

انٹر مدارس گیمز 22 مئی کو پشاور میں منعقدہوں گی‘جمشید بلوچ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انٹر مدارس سپورٹس فیسٹیول 22 مئی کو پشاور میں منعقد ہورہاہے .

اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیس مئی کو فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم اور کرکٹ کے مقابلے جمخانہ کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہورہے ہیں فٹبال اور کرکٹ کے مقابلوں میں چار‘چار مدارس کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں

مدارس گیمز کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کھلاڑیوں کو کٹس‘ڈیلی الاﺅنس اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی مفتی فیض ان مقابلوں کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے

ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کاشف فرحان‘فیصل جاوید‘ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ بھی موجود ہوں گے22 مئی کی شام چھ بجے اختتامی تقریب طہماس فٹبال سٹیڈیم میںمنعقد ہوگی.

جس میں ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!