نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کا فائنل کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کا فائنل کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا
لاہور ; کراچی ریجن وائٹس اور ایبٹ آباد ریجن اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کے فائنل میں ٹکرائیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو رات آٹھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے
سعود شکیل کراچی وائٹس کی کپتانی کریں گے جبکہ شاداب خان ایبٹ آباد کے کپتان ہوں گے کراچی وائٹس کی ٹیم میں ابرار احمد، عبداللہ فضل، دانش عزیز، خواجہ محمد نافع
اور شان مسعود شامل معاذ صداقت، شاہزیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، ارشد اقبال اور محمد وسیم جونیئر ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے
ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعامی رقم جبکہ رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ہوگی
ٹورنامنٹ کا فائنل پی سی بی لائیو ایپ پر لائیو سٹریم کیا جائے گا فائنل میچ پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس، فاسٹ سپورٹس اور جیو سپر پر براڈ کاسٹ کیا جائے گا
میچ کی لائیو سٹریم ٹیپ میڈ (پاکستان) اور پی سی بی یو ٹیوب چینل(بیرون ملک) پر بھی دستیاب ہوگی
ٹورنامنٹ پشاور میں کھیلا گیا تھا، تاہم بارش کے باعث فائنل ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 17 مارچ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے سیالکوٹ ریجن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ایبٹ آباد اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان دوسرا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ ایبٹ آباد نے گروپ مرحلے میں بہتر پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
میچ دیکھنے کے لیے شائقینِ کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا، جبکہ فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز کے گیٹس تماشائیوں کے لیے کھولے جائیں گے۔
ایبٹ آباد ; شاداب خان (کپتان)، معاذ صداقت، شاہ زیب خان، کامران غلام، خوشدل شاہ، سجاد علی (وکٹ)، شہاب خان، ارشد اقبال، رضا اللہ، فیاض خان، اعتزاز حبیب خان، آفاق احمد، حماد علی، آفاق خان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر
کراچی وائٹس ; سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، عبداللہ فضل، عارف یعقوب، دانش عزیز، ہارون ارشد، حذیفہ احسن، خواجہ محمد نافع (وکٹ)، محمد اصغر، محمد حمزہ سہیل، محمد عمر، رضوان اللہ، سیف اللہ بنگش (وکٹ)، ثاقب خان اور شان مسعود۔



