دوسری رچز نیشنل جونیئر اسکواش:سندھ کے پانچ کھلاڑیوں کی فائنل میں رسائی
سندھ کے ایم بن نسیم،راحیل وکٹر،ویشنوی،ایمن فاطمہ اور سعید عبدل فائنل میں پہنچ گئے

دوسری رچز نیشنل جونیئر اسکواش:سندھ کے پانچ کھلاڑیوں کی فائنل میں رسائی
سندھ کے ایم بن نسیم،راحیل وکٹر،ویشنوی،ایمن فاطمہ اور سعید عبدل فائنل میں پہنچ گئے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ کے محمد ابان،ایم بن نسیم،راحیل وکٹر،ویشنوی،ایمن فاطمہ اور سعید عبدل نے دوسری رچز نیشنل جونیئر اینڈ پی ایس اے سیٹیلائٹ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی، پی ایس بی کراچی سینٹر پر جاری چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم چھ لاکھ روپے جبکہ پی ایس اے سیٹیلائٹ چیمپئن شپ ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی حامل ہے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کے مطابق جمعرات کو ایونٹ سیمی فائنلز فائنلز کھیلے گئے۔بوائز انڈر 11 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈپی اے ایف کے انس رافع سندھ کے محمد ابان کو سخت مقابلے کے بعد3-2 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی
انہوں نے 9-11,6-11،11-7،11-3اور11-8سے کامیابی سمیٹی،دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے ایم بن نسیم نے پنجاب کے عبدالکریم قدیر کو3-0سے ہرا کر فائنل میں نشست کنفرم کی۔
بوائز انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے خیبر پختونخوا کے زوہیب خان کو11-2،11-5اور11-1سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ کے پی کے مامون خان نے کے پی کے ہی ارمان علی کو11-4،11-5اور11-6سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
گرلز انڈر 15کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈسندھ کی ویشنوی نے سندھ کی سہائمہ فاطمہ کو 11-13،13-11،11-4اور11-4سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کی ایمن فاطمہ نے سندھ کی دعانزاکت کو سخت مقابلے کے بعد6-11،11-6،7-11،11-5اور11-9سے مات دی اور ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔
دوسری جانب پی ایس اے سیٹیلایٹ مینز کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ انس شاہ نے محمد اذلان خاورکو11-13،9-11،11-6،11-7اور 13-11سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے سعید عبدل نے اشعر بٹ کو12-10،11-5،9-11اور11-6سے قابو کر کے فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔
تمام کیٹیگریز کے فائنلز اور اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 15اور گرلز انڈر 15کے ساتھ ساتھ مینز سینئر کے مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔



