سکواش

پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے

پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔

چیمپیئن شپ میں شریک دونوں قومی کھلاڑی اپنے اپنے درجے کے مقابلوں میں فاتح رہے اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر وطن واپس لوٹے۔ یحییٰ خان نے ’انڈر 17‘ جبکہ ابوبکر نے ’انڈر 11‘ کیٹیگری میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم پاکستان کی ہونہار بیٹی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں سکواش ٹائٹل جیت لیا تھا۔

ثنا بہادر نے اس سے قبل بھی آسٹریلیا ہی کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن سکواش ٹائٹل جیت کر ملک کا نام بلند کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!