ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام انڈر 21 ہاکی ڈویلپمنٹ کیمپ کامیابی سے جاری

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام انڈر 21 ہاکی ڈویلپمنٹ کیمپ کامیابی سے جاری

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انڈر 21 ہاکی ٹریننگ کیمپ اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

کیمپ کے دوران پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد الاسلام نے خصوصی دورہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود، کوچ اولمپین سید سمیر حسین اور کوچ سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اظفر یعقوب بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی شاہد الاسلام نے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ملک میں ہاکی کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو ہر ممکن مینوئل اور انفراسٹرکچر کی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود اور اولمپین سید سمیر حسین کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ترین تکنیک اور فٹنس کے معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط قومی ٹیم تیار کی جا سکے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی ایس بی کا یہ مشترکہ اقدام پاکستان میں ہاکی کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!