دوسری رچز نیشنل جونیئر اسکواش: سندھ کے راحیل وکٹر نے انڈر15ٹائٹل جیت لیا.
گرلز فائنل سندھ کی ویشنوی کے نام رہا،بوائز انڈر11میں پی اے ایف کے انس رافع چیمپئن بن گئے

دوسری رچز نیشنل جونیئر اسکواش:سندھ کے راحیل وکٹر نے انڈر15ٹائٹل جیت لیا
گرلز فائنل سندھ کی ویشنوی کے نام رہا،بوائز انڈر11میں پی اے ایف کے انس رافع چیمپئن بن گئے
پی ایس اے سیٹیلاٹ ایونٹ انس شاہ نے جیتا،
ڈائرکٹر پی ایس بی علی رضا نے عدنان اسد کے ساتھ انعامات تقسیم کئے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ کے راحیل وکٹر اور ویشنوی اورپی اے ایف کے انس رافع نے دوسری رچز نیشنل جونیئرچیمپئن شپ میں انڈر15بوائز،گرلزاور ابوائزنڈر11ٹائٹل جیت لئے جبکہ اینڈ پی ایس اے سیٹیلائٹ اسکواش چیمپئن شپ انس شاہ کے نام رہی۔
وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی، پی ایس بی کراچی سینٹر پر گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنل کھیلے گئے۔
اختتامی تقریب میں جونیئر چیمپئن شپ کے فاتحین میں چھ لاکھ روپے جبکہ پی ایس اے سیٹیلائٹ چیمپئن شپ کے فاتح،رنر اور دیگر کھلاڑیوں میں ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے ڈائرکٹر علی رضا تھے جنہوں نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان،کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور زمان،محمد نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔
ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری نوید رحمان کے مطابق گزشتہ روز چیمپئن شپ کے فائنلز کھیلے گئے۔
بوائز انڈر 11 کے فائنل میں ٹاپ سیڈپی اے ایف کے انس رافع نے سندھ کے ایم بن نسیم کو3-1سے زیر کر کے ٹائٹل جیتا انہوں نے 8-11،11-6،11-8اور 11-7سے کامیابی حاصل کی ۔
بوائز انڈر 15 کے فائنل میں سندھ کے راحیل وکٹر نے نمبر دو سیڈ خیبر پختونخوا کے مامون خان کے خلاف 3-0سے آسان فتح سمیٹی۔انہوں نے 11-9،11-0اور12-10سے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
گرلز انڈر 15کے فائنل میں ٹاپ سیڈسندھ کی ویشنوی نے سندھ کی ایمن فاطمہ کے خلاف3-0سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل پر قبضہ جمایا،انہوں نے 11-7،11-2اور11-4سے فائنل جیتا۔
پی ایس اے سیٹیلایٹ مینز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ انس شاہ نے سندھ کے سعید عبدل کو11-8،12-10ور11-5سے زیر کر کے چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔۔
واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 11، بوائز انڈر 15اور گرلز انڈر 15کے ساتھ ساتھ مینز سینئر کے مقابلوں میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔



