فٹ بال

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ، گھانا اور کولمبیا فاتح

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ، گھانا اور کولمبیا فاتح 

فیفا ورلڈ کپ میں گروپ L کے پہلے میچ میں گھانا اور پانامہ آمنے سامنے آئے اور دوسرے میچ میں انگلینڈ اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جبکہ گروپ K میں ازبکستان اور کولمبیا کے درمیان میچ کھیلا گیا۔

میکسیکو سٹی سٹیڈیم میں کولمبیا اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ کولمبیا نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔

کولمبیا کی جانب سے ڈینل مونوز، لوئس ڈائز اور جمنٹن کیمپز نے ایک ایک گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی جبکہ ازبکستان کی جانب سے واحد گول ابوسبیک نے کھیل کے 60 ویں منٹ پر کیا۔

ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے گروپ L کا میچ گھانا اور پانامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں پورے میچ پلہ پانامہ کا بھاری رہا مگر جیت گھانا کے حصے میں آئی۔

کھیل کے 63 فیصد حصے میں پانامہ کے کھلاڑی گیند پر قابض رہے ، حریف ٹیم پر کئی حملے بھی کیے لیکن کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب تقریباً تمام وقت دفاع کرتی ہوئی ٹیم گھانا کو میچ کے بالکل آخری لمحات میں برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا

جو اس نے ضائع نہیں کیا۔ دوسرے ہاف کے انجری ٹائم کے پانچویں منٹ میں ایک موو پر گھانا کے کھلاڑی کیلب یرنکی نے گول کیا۔ خسارے میں جانے کے بعد پانامہ کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے بے چین ہونے کے بجائے بپھر گئے۔

بالکل آخری لمحات میں پانامہ کے گول کیپر بھی حریف ٹیم کے ڈی میں آگئے، فری کک پر اُن کو ہیڈ لگانے کا موقع بھی ملا مگر اُسے گھانا کے گول کیپر نے دبوچ لیا۔

موقع ضائع ہونے پر پانامہ کے کھلاڑی نے گھانا کے گول کیپر کو لات ماری جس پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی اور اس دوران ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے گئے ۔

ریفری نے پانامہ کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا، اس کے بعد میچ ختم ہونے کی سیٹی بھی بجائی اور یوں گھانا کی ٹیم ایک صفر سے سُرخرو ہوکر جیت کا جشن منانے لگی۔

گروپ L کا دوسرا میچ ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان ہیری کین نے 2 گول کئے جبکہ جیوڈ بیلنگھم اور مارکس رشفورڈ نے ایک، ایک گول کیے، حریف ٹیم کی جانب سے مارٹن اور پیٹر نے ایک، ایک گول کئے۔

اس سے قبل گروپ K کا میچ ہوسٹن سٹیڈیم میں پرتگال اور کونگو کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ۔ ایک گول سے برابر رہا۔

پرتگال کو چھٹے منٹ میں ژاو ناویس نے برتری دلائی مگر پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل کونگو کے یان ویسا نے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں پرتگال کے کینسلو کا گول آف سائیڈ قرار دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!