ہاکی

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ ; کپتان عماد بٹ انگلینڈ سیزن سے باہر ہو گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پرو لیگ کے انگلینڈ سیزن سے باہر ہو گئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ برطانیہ کا ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے انگلینڈ نہیں جا سکیں گے ان کی جگہ وائس کپتان ابوبکر ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ عماد بٹ کی کپتانی میں پاکستان نے پرولیگ کے 11 میچ کھیلے اور ان تمام میچز میں ناکامی کا سامنا رہا۔پاکستان نے ان 11 میچوں میں 15 گول اسکور کیے اور پاکستان کیخلاف 55 گول ہوئے۔۔

کپتان عماد بٹ کی انگلینڈ سیزن سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔۔

ذرائع کے مطابق عماد بٹ کو انگلینڈ کا ویزا اوور اسٹے کی وجہ سے نہیں مل سکا، وہ ویزا ختم ہونے کے باوجود انگلینڈ میں مقیم رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق عماد بٹ چند ماہ قبل انگلینڈ لیگ کھیلنے گئے تھے، کلب نے ویزے کی معیاد بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی، وطن واپسی پر انہیں جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!