
پاکستان میں تیار کی گئی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فٹبال میدانوں سے نکل کر خلا تک جا پہنچی۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں فیفا ورلڈ کپ کی جدید فٹبال کے ساتھ ایک سائنسی تجربہ انجام دیا۔
یہ تجربہ اسٹیشن کے کپولا (Cupola) ماڈیول میں کیا گیا، جہاں فٹبال کو مائیکرو گریویٹی کے ماحول میں معلق اور تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔
خلابازوں نے ایڈیڈاز کی تیار کردہ “ٹریونڈا” (Trionda) بال استعمال کی تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ بغیر وزن کے ماحول میں فٹبال کی حرکت اور رویّے میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ گیند کا توازن اور وزن کھیل کے دوران اس کی سمت اور حرکت پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔
ناسا کے مطابق اسی نوعیت کا ایک تجربہ 2019 میں بھی کیا گیا تھا، جس کے نتائج سے معلوم ہوا کہ توازن میں معمولی فرق بھی فٹبال کی حرکت کے انداز کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔



