ہاکی

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار کون۔۔۔؟

پرو لیگ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار کون۔۔۔؟

۱ : -پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی قومی فیڈریشن جو ایک خود مختار ادارہ بھی ہے اور اس کو ذاتی آفس سمجھ کر مفلوج اور غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

۲ : –خود ساختہ اور من پسند فیصلے مسلط کرنے اور ون مین شو جاری رکھنے کے لیے PHF کے قانون کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سپریم باڈی کانگریس کو بے وقعت اور بے اثر کر دیا گیا ہے۔ وانی تنہا ہی چلا ہے ہاکی کو چاند پر لے جانے کے لیے۔۔۔

۳ : –ایف آئی ایچ کے کھیل اور کھلانے کے قوانین سے بھی نابلد اور قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے فارمیٹ سے بھی نہ آشنا۔۔۔

۴ : –قومی وومن ہاکی چیمپیئن شپ سے متعلق جاری کیے گئے لیٹر میں ٹیم کھلاڑیوں کی تعداد 16 اور ٹیموں کی تعداد کا ذکر ہی نہیں۔ اس ناواقفیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

۵ : -ایف آئی ایچ پرو لیگ میں کھیلنے کا کھلاڑیوں کا شوق پورا ہوا اور سر سے پرو لیگ کا بھوت بھی اتر گیا لیکن اس شرمناک شکست کا ذمہ دار کون۔۔۔؟

۶ : -ٹیپو سلطان کو مروانے میں میر جعفر اور نواب سراج الدولہ کو مروانے میں میر صادق کو  اور پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بغاوت پر اکسانے، ان کی پشت پناہی کرنے، پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کرنے، اس کے قانون کو کچلنے اور قومی کھیل ہاکی کی بنیادیں ہلانے،

تباہی کے دھانے پر پہنچانےاور کھیل کے وقار کو ملیہ میٹ کرنے پر وانی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان کی ہاکی میں یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کا شوق اور درد رکھنے والو۔۔! آگے آگے دیکھیۓ ہوتا ہے کیا۔۔۔؟

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!