
ایم آئی ٹی سلیوشنز نے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ٹو گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
ٹائٹل فتح کے ساتھ ایم آئی ٹی نے پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ 2026-27 لیے بھی کوالیفائی کرلیا
ایم آئی ٹی سلیوشنز نے کنگز مین اکیڈمی کو چار روزہ نان فرسٹ کلاس فائنل میچ ڈرا ہوگیا، ایم آئی ٹی کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر کامیاب قرار دیا گیا
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے انعام جبکہ رنرز اپ کنگز مین کو پچیس لاکھ روپے انعام دیا گیا
کنگز مین اکیڈمی نے وکٹ کیپر محمد شایان کی شاندار سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 247رنز بنائے
جواب میں عبداللہ شفیق کے 87 رنز کی مدد سے ایم آئی ٹی نے 329 رنز بنا ڈالے، کنگز مین کے مسٹری سپنر جنید احمد کی پانچ وکٹیں
کنگز مین نے دوسری اننگز کپتان طیب عارف، رانا فصیح اللہ، محمد شایان اور محمد ارشد کی نصف سنچریوں کی بدولت 385 رنز پر چھ وکٹوں کے نقصان کے ساتھ ڈکلیئر کی
ایم آئی ٹی سلیوشنز کو آخری دن جیتنے کے لیے 75 اوورز میں 304 رنز کا ٹارگٹ ملا، انہوں نے عبداللہ شفیق اور زاہد منصور کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 75 اوورز میں 208 رنز بنائے
وکٹ کیپر بلے باز محمد شایان کو 543 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 26 شکار کرنے کی بدولت پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بہترین بلے وکٹ کیپر بلے باز کا ایوارڈ ملا
عبداللہ شفیق جڑواں نصف سنچریوں کی بدولت پلیئر آف دی فائنل اور آٹھ میچز میں 911 رنز کی بدولت ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز قرار پائے
پی ایچ اے راولپنڈی کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر محمد طاہر سب سے زیادہ 42 وکٹوں کی بدولت ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر کا اعزاز لے اڑے



