
پاکستان پیڈل سینئر اور جونئیر رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہو گیا۔
کراچی ; انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل سینئر اور جونئیر رینکنگ کپ ٹورنامنٹ اسپورٹ اون کلفٹن، کراچی میں شروع ہو گیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپورٹ اون کے سی ای او محمد فیصل نے کیا۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے144 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 7 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور جونئیر کے مقابلے انڈر 12, 14, 16, 18 اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔
پہلے دن بوائز انڈر 12, انڈر 14, انڈر 16, انڈر 18, گرلز انڈر 18 اور مرد و خواتین کے پول میچیز کھیلے گئے-
انڈر 12 میں دس میچز ، انڈر 14 میں 12 میچز ، انڈر 16 میں 6 میچز اور انڈر 18 گرلز اور بوائز میں چار چار میچز منعقد ہوئے جبکہ مردوں بارہ میچز کھیلے گئے اور خواتین میں چار میچز کھیلے گئے۔
پولُ میچز مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنل اور سیمی فائنلز کھیلے جائے گےُاور فائنل بروز اتوار مورخۂ 5 جولائی کو ہو گا
جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، سرٹیفیکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ایشین گیمز کے لئے سلیکشن بھی کی جائے گی۔



