کرکٹ

شان مسعود کی چھٹی، بابراعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

شان مسعود کی چھٹی، بابراعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلے گی،

جبکہ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم (Babar Azam)کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ناقص پرفارمنس پر شان مسعود کی کپتانی سے چھٹی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے باعث شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسی پریس کانفرنس میں دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔

پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس موقع پر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ 16رکنی اسکواڈ ویسٹ انڈیز جائے گا،سعود شکیل کی فٹنس بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

مصباح الحق کو سلیکشن کمیٹی میں ابھی 6ماہ بھی نہیں ہوئے ،سرفراز احمد کو بھی سلیکشن کمیٹی میں آئے 6ماہ ہوئےہیں،ٹیم کی تیاری کافی بہترہے۔اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائی جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں۔شاہین شاہ آفریدی زبردست بالر ہیں۔

ہمیں ریڈبال کرکٹ میں مسائل کا سامنا ہے،بابراعظم نےکپتانی کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھیں،کھلاڑیوں کواپنی پرفارمنس سے ٹیم میں جگہ کنفرم کرنی ہوگی،سلیکشن کمیٹی یابورڈ یہ نہیں چاہےگاکہ ہرسیریزمیں نیا کپتان لایا جائے۔

کپتانی کیلئے مستقل مزاجی کےساتھ موقع دینا چاہیے،امیدہےبابر اعظم 2 سے 3سال ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرینگے۔

اس موقع پرمصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہے، اسی سے کامیابی ملتی ہے، دیکھنا ہوتا ہے کہ کپتانی یا پرفارمنس کے نتائج کیا آتے ہیں،

دیکھنا یہ ہوتا ہےکہ بحیثیت پلیئراورکپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔ٹی ٹوئنٹی کیلئےٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس ہی معنی رکھتی ہے،بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کی بنیاد پر کپتان نہیں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم کے تمام فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم ڈھائی سال کے دوران شان مسعود کی بطور قیادت کارکردگی بدترین رہی اور ان کی قیادت میں 16 میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بنگلہ دیش سے ہوم اور اوے دونوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!