ہاکی

نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ ; چوتھے روز چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا.

نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ ; چوتھے روز چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا.

اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام الاسکا بیٹریز ،پی ٹی سی ایل اور پارکو کے تعاون سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 2 تا 10 جولائی تک جاری پرائم منسٹر نیشنل ویمنز انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے چوتھے روز چار میچز کھیلے گئے۔

پہلا میچ سندھ بی اور مردان ویمن اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جو کہ سندھ بی نے 0-10 سے جیت لیا۔ سندھ ب کی جانب سے امنہ فاطمہ نے 6 ، انشرا نے دو جبکہ عزت اور لاریب نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرا میچ بلوچستان اور سندھ اے مابین کھیلا گیا جو کہ بلوچستان نے 0-1 سے جیت لیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول رومال نے سکور کیا۔

تیسرا میچ اسلام آباد اور کے پی کے بی کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ اسلام آباد نے 0-1 سے جیت لیا۔ اسلام آباد کی جانب سے واحد گول جویریہ عزیز نے سکور کیا

چوتھا میچ پنجاب بی اور سندھ سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب بی نے 0-1 سے جیت لیا۔ پنجاب بی کی جانب سے واحد گول اسمہ شہزاد نے سکور کیا۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی ہوئی 16 ٹیموں کو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پنجاب اے، پنجاب بی ،گلگت بلتستان، اسٹار ویمن اکیڈمی اے و بی، ایف ڈی اسلام آباد، کے پی کے اے اور بی ، ویمنز سپورٹس اکیڈمی مردان، آزاد جموں و کشمیر اے و بی، اولمپین زاکر ویمنز اکیڈمی، سندھ اے ،بی ، سی ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!