فٹ بال

لیونل میسی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی ریکارڈ

لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں 30 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس میچ میں میسی نے ایک گول اسکور کیا، جبکہ اضافی وقت میں ان کے کارنر کک پر ارجنٹینا نے فیصلہ کن تیسرا گول بھی کیا۔

یہ رواں ورلڈ کپ میں میسی کا ساتواں گول ہے۔ اس سے قبل وہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بھی سات گول کر چکے تھے۔

میسی نے رواں ٹورنامنٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار سات میچوں میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بھی بن گئے، یہ اعزاز انہوں نے گروپ مرحلے میں اردن کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!