کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کےمطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرزمیں بھارتی بیٹر ایشان کشن سرفہرست ہیں،

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ انگلینڈ کےجیکب بیتھل 7درجےترقی کے بعد8ویں نمبرپر آگئے ہیں، سوریا کمار یادو کی پانچ درجہ تنزلی ہوگئی ہے اوروہ 13ویں نمبرپرہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پرہیں،پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسرے ،محمد نواز 12ویں اورسلمان مرزا 20 ویں نمبرپر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرزمیں جسپریت بمرا پہلے نمبرپرہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی 7ویں نمبرپربراجمان ہیں،ٹیسٹ بیٹرزمیں ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ محمد رضوان 18ویں اور بابراعظم19ویں نمبرپرموجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!