سیکرٹری لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد کا اتفاق ایل آر سی اے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ
رپورٹ: عابد حسین

سیکرٹری لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد کا اتفاق ایل آر سی اے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ
رپورٹ: عابد حسین
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کی ہدایات پر سیکرٹری لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد نے جاری انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران اتفاق ایل آر سی اے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے میچ کے انتظامات اور کھلاڑیوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیم آفیشلز سے ملاقات بھی کی اور ٹورنامنٹ کے انتظامی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
دورے کے دوران محمد جمیل احمد نے گراؤنڈ پر ٹیموں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات، میچ انتظامات اور مجموعی انتظامی امور کا معائنہ کیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن محمد جمیل احمد نے کہا:
"صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد کی ہدایات کے مطابق میں گراؤنڈ کے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ اسی خوش اسلوبی سے جاری رہے گا اور نوجوان کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں گے۔”
معائنے کے بعد محمد جمیل احمد نے کچھ وقت گراؤنڈ میں گزارا، ٹیم آفیشلز سے خوشگوار ماحول میں ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا، ان کی کاوشوں کو سراہا اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نوجوان کرکٹرز کو بہترین سہولیات اور اعلیٰ معیار کا مسابقتی ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔



