فٹ بال

فیفا کا ورلڈ کپ 2026 فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنے کا منصوبہ

فیفا کا ورلڈ کپ 2026 فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرنے کا منصوبہ

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026ء فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد شائقین کے لیے ایک منفرد یادگاری منصوبہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت فائنل میں استعمال ہونے والی پچ کی گھاس کے ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے۔

فیفا کے مطابق امریکا کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے دوران استعمال ہونے والی پچ کی گھاس کو محفوظ کرکے محدود تعداد میں یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان یادگاری ٹکڑوں کی قیمت 450، 900، 1 ہزار 200 اور 3 ہزار امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہر ٹکڑا خصوصی ایکریلک کیس میں محفوظ ہوگا

اور اس کے ساتھ اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔فروخت کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!