فٹ بال

انگلینڈ کے خلاف جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

انگلینڈ کے خلاف جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

اٹلانٹا: فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سیاسی تحریر فاک لینڈ والا بینر لہرا دیا جو کہ فیفا قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ارجنٹینا کے فینز کی جانب سے بھی سٹیڈیم میں سیاسی تحریر والا بینر لہرا کر فیفا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان فاک لینڈ پر طویل عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

ارجنٹینا کے کھلاڑی اور سٹیڈیم میں موجود شائقین انگلینڈ کے خلاف شاندار جیت کی خوشی سے نہال دکھائی دیے، سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی جیت کا پر جوش انداز میں جشن منایا۔

ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں شائقین اپنی ٹیم کی جیت پر جھوم اٹھے، شہریوں نے ارجنٹینا کی جیت کا روایتی انداز میں جشن منایا جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم اور فینز ہار پر افسردہ دکھائی دیے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!