دیگر سپورٹس

کوئٹہ; دیبہ اسپورٹس نے جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول دیبہ اسپورٹس نے ہدہ اسپورٹس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

کوئٹہ :جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سلسلے میں منعقدہ فلائنگ ٹینس کے شاندار فائنل میں دیبہ اسپورٹس نے ہدہ اسپورٹس کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل مقابلہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقینِ کھیل سے بھرپور داد وصول کی۔

فائنل میچ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی عبدالرازاق کاکڑ تھے۔ انہوں نے کامیاب ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں میڈلز جبکہ آفیشلز میں شیلڈز تقسیم کیں۔

تقریب کے موقع پر شاہ فیصل بھی مہمانِ خصوصی کے ہمراہ موجود تھے۔ اس کے علاوہ فلائنگ ٹینس کے صوبائی عہدیداران میر جمال لانگو، چودھری ثاقب، حبیب الرحمن اور کامران صدیق سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی مرتضیٰ رند، فیض اللہ کاکڑ اور سعد اللہ رند بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔

فائنل میچ میں ریفری کے فرائض کامران صدیق جبکہ اسکورنگ کی ذمہ داریاں حبیب الرحمن نے انجام دیں۔ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کی سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد پر وزیرِ کھیل مینا مجید بلوچ، سیکرٹری کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئ اور آصف لانگو کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ایسے مقابلے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان فلائنگ ٹینس فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ اور ایونٹ کے آرگنائزر منظور سرپرہ نے مہمانِ خصوصی، معزز مہمانوں، کھلاڑیوں، دونوں ٹیموں اور آفیشلز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فیسٹیول کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!