
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن کے مقابلوں کے چوتھے روز سینئر کیوروگی کی مزید چار کیٹیگریز کے فائنل مقابلے مکمل ہوگئے۔ پاکستان کے شاہ زیب خان نے منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔
مردوں کی منفی 54 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کے سی او ایونسو نے گولڈ میڈل،
ان کے ہم وطن لی ڈونگ گن نے سلور میڈل جیتا۔ اس کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب خان اور اردن کے الداؤد جعفر کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔
خواتین کی منفی 46 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی کوریا کی ہا من سیو نے گولڈ،
تھائی لینڈ کی سیکن کامونچانوک نے سلور میڈل جیتا۔ جاپان کی اوکازاکی ہیناتا اور ایران کی کریمی راجہردی سائنہ نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
خواتین کی پلس 57 کلوگرام کیٹیگری میں کوریا کی کم یوجن نے گولڈ اور اردن کی فادیہ نے سلور میڈل جیتا۔ اس کیٹیگری میں ازبکستان کی مدینہ مربزل اور ایران کی ناہید برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔
مردوں کی پلس 68 کلوگرام کلاس میں ایران کے دانیال نے گولڈ، ازبکستان کے شوقی جاگون نے سلور میڈل جیتا۔
کوریا کے جنو من اور روس کے قازبلٹ برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔



