کبڈی

ایرانی قومی کبڈی ٹیم 20 ویں ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئی

ایرانی کبڈی ٹیم پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ میں شرکت اور 24 سے 26 اگست تک روزانہ میچ کھیلے کی

ایرانی قومی کبڈی ٹیم 20 ویں ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:(چیف رپورٹر) ایران کی قومی کبڈی ٹیم گزشتہ روزکی صبح اسلام آباد، پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ایرانی قومی کبڈی ٹیم 20 ویں ایشین گیمز، آئچی-ناگویا، جاپان 2026ءکی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،

جہاں پاکستان کی قومی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی کیمپ اور دوستانہ کبڈی میچز منعقد کیے جائیں گے۔

یہ مشترکہ کبڈی تربیتی کیمپ چوہدری شافعے حسین، چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن اور چوہدری سالک حسین، صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی رہنمائی اور سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس مشترکہ تربیتی سرگرمی کا مقصد دونوں ممالک کی قومی ٹیموں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لیے بہترین تربیتی ماحول، مسابقتی تجربہ اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ سرگرمی پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعاون اوردوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بھی ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگی۔

مشترکہ کبڈی تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز 20 اگست 2026ء کی شام سے ہوگیا ہے۔ جبکہ دوستانہ کبڈی میچز 24 سے 26 اگست 2026ء تک روزانہ شام 7:00 بجے حمیدی ہال، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان اس مشترکہ کھیلوں کی سرگرمی سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، دوستی، خیرسگالی، باہمی اعتماد، مفاہمت اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

کھیل ہمیشہ سے قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، دلوں کو جوڑنے اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔

پاکستان اور ایران جیسے ہمسایہ اور برادر مسلم ممالک کے درمیان اس نوعیت کے کھیلوں کے تبادلے باہمی برادری، تعاون اور محبت کے جذبے کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!