کراچی شہر میں گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹاون پریمیئرلیگ کا آغاز کردیا گیا
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور لیگ کے پٹرن انچیف ناصر حسین شاہ تھے

کراچی شہر میں گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کے لئے ٹاون پریمیئرلیگ کا آغاز کردیا گیا
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور لیگ کے پٹرن انچیف ناصر حسین شاہ تھے
کراچی: شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کراچی میں ٹاؤن کی سطح پر ٹیپ بال ٹاؤن پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات اور لیگ کے پٹرن انچیف ناصر حسین شاہ تھے۔
ٹی پی ایل ٹیپ بال لیگ میں مجموعی طور پر 26 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں ٹاونز کی25 ٹیمیں اور ایک ٹیم میئر کراچی کی شامل ہے ۔ اس موقع ٹی پی ایل کا آفیشل نغمہ اور ٹیموں کی جرسیوں کی رونمائی بھی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹی پی ایل کی سافٹ لانچنگ کی تقریب باقاعدہ شہر میں کرکٹ کے نئے سفر کے آغاز کی علامت ہے، کھیلوں کی مثبت طاقت کے ذریعے کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز کو ایک ساتھ لانے پر ٹی پی ایل کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میری گزارش ہے کہ تمام ٹاونز ٹی پی ایل کے منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ ٹی پی ایل کا مقصد کراچی کے نوجوانوں احساس شمولیت، بنیادی سطح پر کرکٹ، مقامی صلاحیتوں، صحت مند مقابلے، اسپورٹس مین شپ اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دینا ہے۔
ٹی پی ایل کے انعقاد میں سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات کے منظوری اور تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ٹی پی ایل کے زریعے کراچی کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری مواقع فراہم کرنا ہے۔
کرکٹ لیگ مکمل طور پر ایک غیر سیاسی اسپورٹس اقدام ہے، جس کا مقصد کھیل، نوجوان، اتحاد اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
ٹی پی ایل میں تمام 25 ٹاؤنز منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی سے کام کررہے ہیں۔ اس کے زریعے مقامی نوجوانوں کو اپنے اپنے ٹاؤنز کی نمائندگی کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم ہوگا۔



