انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Written by

in

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!