کرکٹ

پاکستان سپر لیگ 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے  ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھاکہ کوشش کریں گےکم سے کم رنز پر آؤٹ کریں، ٹارگٹ حاصل کریں، ہمارے اوپنر اچھا کھیل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کررہےہیں، یہ ان کے کیرئیر کیلئے بھی اچھا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد کا کہنا تھاکہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!