کراچی ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ کا قومی سکواڈ کو مشورہ

Written by

in

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر محمد حفیظ نے پاک آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی کھلاڑیوں کو مفید مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد حفیظ نے قومی ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اپنے قدرتی جذبے کے ساتھ جارحانہ اور بے خوف کھیلنا چاہیے، جیت یا ہار سے فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آئیے تمام کرکٹ برادری کو پیغام دیں کہ وہ پاکستان آئیں اور نتیجہ خیز گیمز کھیل کر یہاں معیاری کرکٹ کا تجربہ کریں۔

error: Content is protected !!