پاکستان کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی
قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس مقصد کے لیے بورڈ کی جانب سے باقاعدہ آسامی کا اشتہار بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

پاکستان کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی مستعفی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکی نے اپنی کوچنگ ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ وہ ایشین گیمز 2026 میں پاکستان ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ سے علیحدہ ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشلے نوفکی سے ایک ایسوسی ایٹ ملک کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ایشلے نوفکی کی رخصتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی مینز ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔ اس مقصد کے لیے بورڈ کی جانب سے باقاعدہ آسامی کا اشتہار بھی جاری کیا جاچکا ہے۔
پی سی بی کے مطابق نئے بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔



