بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کی معذرت

Written by

in

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔کپتان شکیب الحسن کیربئین پریمئیر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

بنگلا دیش کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، بنگلا دیشی ٹیم آج یو اے ای روانہ ہو گی۔

 

متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بنگلا دیش کی ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور پھر نیوز ی لینڈ روانہ ہو گی۔واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ، بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!