تیسرا ٹی ٹوئنٹی، بابر اعظم کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Written by

in

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ٹیم انگلینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم مضبوط انداز سے کم بیک کرتے ہوئے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے تین تبدیلیاں کی ہیں، ویل جیکس کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی ہے، مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ریسی ٹاپلے بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!