شاہین آفریدی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونگے، شان ٹیٹ

Written by

in

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جم اور جسمانی ورزش کررہے ہیں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے وہ بولنگ بھی شروع کردیں گے۔شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی مضبوط لڑکا ہے اور کم بیک کرے گا اور ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ شاہین آفریدی انجری کا شکار ہیں اور بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں فاسٹ بولر نے اپنی ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں اور وہ پرامید ہیں کہ ورلڈ کپ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

error: Content is protected !!