نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچھانے ریپ کے الزام سے بری ؛ کرکٹ کھیلنے کی اجازت

Written by

in

نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لمیچھانے کو عدالت نے ریپ کے الزام سے بری کر دیا ہے اور انہیں فوری طور دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے تصدیق کی کہ لمیچھانے کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔

آئی سی سی نے شرکت کرنے والی تمام 20 ٹیموں کو 25 مئی تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی سکواڈ کے نام جمع کرائیں جو دو سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائے گا۔

سی اے این کے ترجمان نے کہا کہ ’چونکہ ہائی کورٹ نے سندیپ لمیچھانے کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے، اس لیے وہ اب ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے کلیئر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں سندیپ لمیچھانے کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سندیپ لمیچھانے پر کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل میں ایک 17 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔

انہیں ممکنہ طور پر آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

error: Content is protected !!