

مردان کا ابھرتا ہوا سٹارکرکٹرعزازعلی جو کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیارہیں
پشاور: کرکٹ کی دنیا میں ایک اور ستارہ چمک رہا ہے۔ مردان کے نوجوان فاسٹ باؤلر اعزاز علی نے اپنی شاندار کارکردگی سے مختصر عرصے میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مردان کے مختلف ٹورنامنٹس اور فرینڈلی میچز میں ان کی پرفارمنس نے نہ صرف ان کا بلکہ ان کے علاقے کا بھی نام روشن کیا ہے۔
کاٹلنگ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں اعزاز علی نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے "بیسٹ باؤلر آف دی سیریز” کا اعزاز اپنے نام کیا۔انہوں نے ایک میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااورفائنل میچ میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مردان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کرکٹ لیگ میں بھی اعزاز علی نمایاں رہے۔ اس لیگ کے تین میچز میں انہوں نے 11 وکٹیں لے کر "بیسٹ باؤلر” کا خطاب جیتا۔اعزاز علی نے کئی دیگر ٹورنامنٹس میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔
اعزاز علی نے ایک ملاقات میں بتایاکہ میری خواہش ہے کہ میں کرکٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کروں اور نہ صرف مردان بلکہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کروں۔ میں بھرپور محنت کر رہا ہوں کیونکہ میرا ایمان ہے کہ اللہ کبھی کسی کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا۔
اعزاز علی کی کہانی ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے جو کرکٹ میں کامیابی کے خواب دیکھتے ہیں۔ ان کی محنت اور عزم ظاہر کرتا ہے کہ وہ جلد قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنا لیں گے۔



