کرکٹ

پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ کے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار

پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ کے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 سے قبل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا، پی سی بی نے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے ، جس میں ردوبدل بھی ممکن ہے ،

حکام کو آسٹریلوی سٹار ڈیوڈ وارنر، سٹیو ن سمتھ اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے البتہ ان کے نام فہرست میں شامل ہیں۔اسی طرح کرس ووکس اور جونی بیئرسٹو کی شمولیت انگلش بورڈ کے این او سی سے مشروط ہوگی۔

جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈیر ڈوسن نے بھی خود کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے ،بھارت کے سوا دیگر تمام ٹیسٹ ممالک کے کرکٹرز ڈرافٹ میں شریک ہیں، سٹار کرکٹرز کو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

ابتدائی فہرست کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، سٹیون سمتھ، مستفیض الرحمان، ڈیرل مچل، کین ولیمسن، کرس ووکس، جیسن روئے ، جونی بیئرسٹو، ٹام کرن، ٹام کوہلرکیڈمور شامل ہیں،

شکیب الحسن، کوشل مینڈس اور ڈیوڈ ویلی ڈائمنڈ میں موجود ہیں، عثمان خواجہ اور لیوری ایوانز گولڈ میں آ گئے ، محمد نبی اور تنویر سانگھا ڈائمنڈ میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے نام جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں بینجمن وارشس،محمود اللہ، ڈین فوکس کرافٹ،کوربن بوش، جارج لنڈے ، نیندرے برجر، انجیلو میتھیوز، اوشکا فرنانڈو، ڈسون شناکا، ڈینوتھ ویلالاگے ، پاتھم نسانکا، محمد وسیم، ڈیوڈ پائن، ڈیوڈ مالان، برینڈن کنگ، بلیسنگ موزاربانی دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!