
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ : لاہور وائٹس اور سیالکوٹ کی کامیابی
ملتان ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس نے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے آزاد جموں کشمیر کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں پر86 رنز بنائے۔شمریز خان 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
احمد دانیال اور کامران افضل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور وائٹس نے نویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ محمد فائق نے 32گیندوں پر 4 چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے72 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں آزاد جموں کشمیر نے سیالکوٹ کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 7 وکٹوں پر137 رنز بنائے۔حسنین ندیم 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اسامہ میر اور حسن علی نے بالترتیب 13 اور 39 رنزدے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
سیالکوٹ نے مرزا طاہر بیگ کے44 گیندوں پر 4 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے76 رنز ناٹ کی بدولت مطلوبہ اسکور 15 ویں اوور میں دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔
اسامہ میر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔



