کرکٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ویب ڈیسک ; ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنا استعفیٰ جمع کرا دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ نجی مصروفیات کے باعث وہ مزید وقت نہیں دے سکتے۔

یوسف نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جبکہ انہیں انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

نئے سیٹ اپ میں بھی انہیں ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپنے کا ارادہ تھا، تاہم انہوں نے مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ محمد یوسف نے گزشتہ سال نومبر میں بھی استعفیٰ پیش کیا تھا، مگر اس وقت کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسے منظور نہیں کیا تھا۔ اب ایک بار پھر انہوں نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!