لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء کے چوتھے دن ایف جی /دین نے لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم کو 10-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے انڈس پولو کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل راؤ (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میں حمزہ مواز خان کے شاندار کھیل کی بدولت ایف جی /دین کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی پولو ٹیم کو 10-4 سے ہرا دیا۔

ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ، عباس مختار نے تین اور شیخ محد رافع نے ایک گول سکور کیا۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین اور المان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا،

دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے انڈس پولو کو 10-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل میں کوالیفائی کیا۔ فائنل اتوار کو ایف جی دین اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!