کرکٹ

باجوڑ میں پی سی بی انڈر-15 کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد ; نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

باجوڑ میں پی سی بی انڈر-15 کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد — نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت

باجوڑ (اسپورٹس رپورٹر — عبدالغفار خان)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام انڈر 15 کرکٹ ٹرائلز آج باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں واقع عاجز کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے، جن میں ضلع بھر سے سینکڑوں باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹرائلز پی سی بی کے کوچ ظہور احمد کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جنہوں نے کھلاڑیوں کی فٹنس، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد علی، پیٹرن انچیف عمران خان، جنرل سیکرٹری دلاور جان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے ٹرائلز کے کامیاب انعقاد اور نوجوان ٹیلنٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق یہ ٹرائلز نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کو قومی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کریں گے بلکہ مستقبل میں ضلع باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!