
کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنا ہمارااولین فرض ہے ; ملک عامر ڈوگر
ملتان ; پاکستان اور دنیا کا سب سے مقبول کھیل کرکٹ ہے جس کے دیوانے آجکل چھوٹے بڑے سب ہیں کھیلوں کے فروغ کے لیے ملکر کام کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے
کیپری کینٹ الیون ہمیشہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا تاکہ ہمارے بچے غیراخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے ریلوے گراونڈ میں قدیمی کرکٹ کلب کیپری کینٹ الیون اور کیہری کینٹ گرین کی نیٹ پریکٹس پچ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک عدنان ڈوگر بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران سابق صدر ڈی سی اے سلیم تونسوی سکیرٹری ڈی سی اے امجد رزاق بھٹہ ملک سلیم ڈوگر محمد بلال رازی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ کیپری کینٹ الیون اور کیپری کینٹ گرین کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا جذبہ قابل دید ہے کہ انہوں نے اہل علاقہ کے نوجوانوں کے لیے یہ سہولت فراہم کی
انہوں نے سیکرٹری پیرزادہ عدیل الرحمن سلیم ڈوگر کپتان ڈاکٹر حافظ محمد ریان نائب کپتان حافظ میاں ولید اقبال سینئر ممبر محمد عمر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
آخر میں محب عمر کے ہمراہ ملک عامر ڈوگر نے ربن کاٹ کے پریکٹس پچ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کلب کی بہتری اور ترقی کے لیےخصوصی دعا کی



