کرکٹ

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ ،گیٹ،کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ ،گیٹ،کھڑکیوں اور گاڑی کو نقصان

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے آبائی علاقے دیر لوئر میں ان کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے گھر کے مرکزی دروازے، کھڑکیوں اور گیٹ کے قریب کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی نوعیت ذاتی دشمنی یا کسی اور تنازع سے متعلق ہو سکتی ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ معیار میں درج کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نسیم شاہ کے اہلخانہ نے حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کرکٹ حلقوں نے اس افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر اور ان کے خاندان کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!