کرکٹ

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ

 سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کافیصلہ

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان سے واپسی کے معاملے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔جس کے مطابق ٹیم دورۂ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی،

اگر کوئی کھلاڑی یا عملے کا رکن وطن واپس گیا تو اس کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، اور متبادل کھلاڑی پاکستان بھیجے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چند کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔

اس سے قبل پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دھانی کرادی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے ملاقات کی۔

محسن نقوی سے ملاقات کے دوران سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سینے ویراتنے نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید بتایا کہ ملاقات میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو فراہم کردہ سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، سری لنکا کے ہائی کمشنر نے کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں، فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی، سری لنکن بورڈ کے ذرائع کے مطابق دورہ ادھورا چھوڑنےو الےکھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!