دیگر سپورٹس

35نیشنل گیمز ولمپک ٹارچ کراچی سے پشاور پہنچ گئی

اولمپک ٹارچ ریل کے سلسلے میں تقریب آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

35نیشنل گیمز ولمپک ٹارچ کراچی سے پشاور پہنچ گئی

اولمپک ٹارچ ریل کے سلسلے میں تقریب آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ گزشتہ روز کراچی سے پشاور پہنچ گئی جہاں ٹارچ کا استقبال صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘

صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر‘ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت دیگر سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیا‘

خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اولمپک ٹارچ اٹھائے تقریب میں آئے اور انہوں نے سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘صدر ہارون ظفر اور دیگر شخصیات کے ساتھ اولمپک مشعل ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کو حوالے کی۔

نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ ریلے کے سلسلے میں تقریب آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس موقع پر مشیر برائے کھیل تاج محمد خان اولمپک مشعل آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں کو حوالے کریں گے

اور یوں اس مشعل کا سفر نیشنل گیمز کے آغاز تک جاری رہے گا جو میزبان شہر کراچی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا‘گزشتہ روز نیشنل گیمز کے سلسلے میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس پشاور میں زیر صدارت صدر ایسوسی ایشن ہارون ظفر منعقد ہوا

جس میں ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر‘ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنزجمشید بلوچ‘صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی‘اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 493 پلیئرز اور آفیشلز پر مشتمل خیبر پختونخوا کا دستہ چھ دسمبر سے کراچی میں ہونیوالی نیشنل گیمز میں شرکت کریگا

رجسٹریشن کیلئے اٹھارہ نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے‘مختلف کھیلوں کے کیمپ جاری ہیں جبکہ دیگر کے کیمپ بھی آج اور کل سے شروع ہورہے ہیں چودہ دنوں کے کیمپ کے بعد ٹیمیں مرحلہ وار کراچی روانہ ہوں گی‘

صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ کے مطابق کے پی کے دستے میں سے 150 کھلاڑی مارچ پاسٹ میں شرکت کریں گے ‘کھلاڑیوں کیلئے ٹریک سوٹس وغیرہ تیار ہیں‘سامان بھی جلد ہی فراہم کردیا جائیگا ‘

انہوں نے کہا کہ ان گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ بھی ہوں گے لہذا تمام ایسوسی ایشنز اپنے کھلاڑیوں کو اس بارے میں آگاہی فراہم کریں‘ڈوپنگ سرٹیفیکیٹ بھی لازمی قرار دئیے گئے ہیں‘

نیشنل گیمز میں اعتراضات کیلئے اپیلٹ بنچ بھی ہوگا‘سابق صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل گیمز میں صوبوں میں ہماری دوسری پوزیشن اس لئے آتی ہے کہ ایتھلیٹکس ٹریک چار برس سے بند ہے اس کیساتھ سوئمنگ پول بھی بند ہے

اور گیمز میں 120 میڈلز کے لئے ان گیمز میں مقابلے ہوتے ہیں‘نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے پڑتے ہیں گولڈ میڈلز پر پوزیشن بنتی ہے‘ریسلنگ میں انٹرنیشنل میڈل جیتے ہیں‘آرچری اور دیگر گیمز کو متبادل جگہ پریکٹس کیلئے دی

جائے‘مارشل آرٹس کی ٹیمیں قومی کھیلوں میں شرکت کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف کسی کے پاس بھی پریکٹس اور مقابلوں کیلئے میٹ تک نہیں ہیں‘پراونشل گیمز میں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی‘

انہوں نے واضح کیا کہ سیف گیمز میں تین ایونٹس کی میزبانی خیبر پختونخوا کو نہ دی گئی تو صوبہ بھر کے کھلاڑی‘آفیشلز اور سپورٹس آرگنائزرز سڑکوں پر ہوںگے‘

ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدرنے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل گیمز کے دستے کو بہترین سہولتیں فراہم کرینگے‘ایتھلیٹکس ٹریک پر کام جاری ہے‘سوئمنگ پول میں گرم پانی کے سسٹم کو بھی جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا‘

عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے نیشنل ٹی ٹورنامنٹ رمضان میں پشاور میں ہوگا جبکہ پی ایس ایل کے میچ بھی پشاورمیں کروانے کیلئے کوشاں ہیں‘

انہوں نے ایسوسی ایشنز کو ہدایات دیں کہ ٹرائلز اور کیمپس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صرف اور صرف میرٹ پر ہی ٹیموں میں شامل کیا جائے

تا کہ وہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ میڈل جیت سکیں‘ہر گولڈ میڈل جیتنے والے کو سکالر شپ دیا گیا ہے جبکہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر میڈل جیتنے والوں کیلئے انعامات میں اضافہ بھی کیا جائے گا ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹ اس سال جاری کر دی جائے گا ‘ڈوپنگ پر سیمینار منعقد کریں گے ‘سیف گیمز ایونٹس کی میزبانی کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!