کرکٹ

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ایونٹ آغاز کل سے ہوگا۔۔۔۔۔

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی.

ایونٹ آغاز کل سے ہوگا۔۔۔۔۔

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی ایم سی اوور ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا بریفننگ کے دوران پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے کہا کہ انٹرنیشنل ماسٹر کرکٹ کونسل کے تحت اوور فورٹی ورلڈ کپ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے،

اس عظیم ایونٹ کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے، ایونٹ کے انعقاد میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن تعاون کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،

ورلڈکپ میں شریک پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمباوے، امریکہ، کنیڈا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، ریسٹ آف دی ورلڈ الیون اور ریسٹ آف گلف کے درمیان کراچی کے پانچ گراؤنڈ بشمول نیشنل بینک اسٹیڈیم، معین خان اکیڈمی ڈی ایچ اے، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس،

کراچی جمخانہ اور ساؤتھ اینڈ کلب ڈی ایچ اے میں 42 میچز کھیلے جائینگے تاہم سیمی فائنلز اور فائنل سمیت پاکستان کے تمام میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں دوپہر 1:30 بجے شیڈول ہیں جبکہ دیگر گراؤنڈز میں میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا

ایک سوال کے جواب میں فواد اعجاز خان نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاک بھارت میچز ہو تاہم نہیں معلوم یہ میچز کیوں نہیں ہورہے، انڈین کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں کے خلاف چیئرمین پی سی بی کی پالیسیاں درست ہیں، سال 2026 میں اوور فورٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہونا تھا تاہم اب آئی ایم سی نے میزبانی گیانا کو دیدی ہے۔

فواد اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر آل راؤنڈر عبد الرزاق کررہے ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نائب کپتان ہیں، سابق کپتان شاہد افریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز ذوالفقار بابر، سہیل خان، تابش خان، ہمایوں فرحت سمیت شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی،

عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی قومی اسکوارڈ میں شامل ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اعجاز فقہہ چیف سلیکٹر جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں،

لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد پاکستان ٹیم کے مینٹور اور اعظم خان ٹیم منیجر کے فرائض انجام دینگے، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم سی کے پینل پر ویمنز ایمپائر بھی میچ سپر وائز کرینگی،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!