دیگر سپورٹس

سکولز سپورٹس ٹیچرز کیلئے فسٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس کا شاندار انعقاد

سکولز سپورٹس ٹیچرز کیلئے فسٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس کا شاندار انعقاد

ارسلان علی طارق اور عبداللہ مغل نے کورس کے شرکاءکو کھیل کی تاریخ قوانین، کھیلنے کے طریقہ سے آگاہ کیا

مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ، محمد حفیظ اورخرم شہزاد نے کورس میں شریک افراد میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سکول کی سطح سے فسٹ بال کھیل کو فروغ دینے کیلئے پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پنجاب فسٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کے سپورٹس ٹیچرز کیلئے کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس منعقد کیا گیا۔

حمایت اسلام دارالشفقت فار بوائزمیں منعقد ہونے والے کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس میں لاکاس سکول کی عائشہ ، سٹی سکول راوی کیمپس کی مہوش اسلم، سٹی سکول ڈی ایچ اے کی اقراء،لاہور گرائمر سکول کی اسماءعثمان ،

سٹی سکول کی بسمہ عثمان،لاہور گرائمر سکول پنجاب کیمپس کے عبدالقیوم ، براڈوے سکول سسٹم کے چوہدری اعجاز ،میم سکول کے عبدالباسط، پاک ترک سکول کے محمد جاوید اورروٹس ملینیم کے علی مرتضیٰنے شرکت کی ۔کورس کا افتتاح مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ اور ایچ آرسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کیا۔

اس موقع پر پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر انٹر نیشنل میڈلسٹ کھلاڑی ارسلان علی طارق ، سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل میڈلسٹ کھلاڑی عبداللہ مغل ، خزانچی حمزہ ملک اورجنرل سیکرٹری پنجاب فسٹ بال ایسوسی ایشن خرم شہزاد بھی موجود تھے۔

ارسلان علی طارق اور عبداللہ مغل نے کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس میں شریک افراد کو فسٹ بال کھیل کی تاریخ ،کھیل کے قوانین، کھیلنے کا طریقہ ،کھیل میں کوچ کے کردار، جدید کوچنگ تکنیک اورفزیکل ٹریننگ بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

کورس کے اختتام پر مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ ،ایچ آرسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ اورخرم شہزاد نے کورس میں شریک افراد میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید اسد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھیل میں ریفری جج اور کوچ کا اہم ترین کردار ہوتا ہے ،فسٹ بال کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس کے انعقاد سے مستقبل میں فسٹ بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی ،

جبکہ پلیئرز کے کھیل میں نکھار ایک پروفیشنل کوچ ہی لا سکتاہے لہٰذا فسٹ بال کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ کوچنگ اینڈ ریفری جج کورس منعقد کیے جائیں تاکہ کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل آفیشل کی بہترین نرسری تیار ہو سکے ۔

ایچ آرسپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کہا کہ پلیئرز کا اصل ہتھیار ذہنی مضبوطی ہوتا ہے ، ذہنی یکسوئی، جذبات پر قابو اور مثبت سوچ وہ عوامل ہیں جو کھیل کے میدان سمیت عملی زندگی میں بھی کامیابی کی ضمانت ہیں،

کامیابی ایک مضبوط ذہن سے جنم لیتی ہے لہٰذا ہر کھلاڑی اور کوچ کو اپنے خیالات کے معیار کا باقاعدگی سے جائزہ لینا چاہیے،کھلاڑی کیلئے جہاں جسمانی تربیت ضروری ہے، وہیں ذہنی نظم و ضبط بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے ،

کوچز بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تکنیک کے مطابق تربیت دیں تاکہ وہ ملک کا نام روشن کریں ،کوچز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں نیا ٹیلنٹ تلاش کریں اور پھر ان کی جدید خطوط پر تربیت دیں کیونکہ ہم اس وقت جدید دور سے گزر رہے ہیں اور یہ بہترین وقت ہے کہ ہم جدید کوچنگ طریقوں سے ینگ پلیئرز کی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!