جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی-20 سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی-20 سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کے خلاف 9 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسکواڈ سے رنکو سنگھ کا نام غائب ہے۔
جبکہ ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف 9 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لیے2 دسمبر کی شام رائے پور میں ہوئی بی سی سی آئی کی میٹنگ میں 15 کھلاڑیوں کے نام پر مہر لگا دی گئی،
لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسکواڈ سے رنکو سنگھ کا نام غائب ہے۔ جبکہ ہاردک پانڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔بائیں ہاتھ کے طوفانی بلے باز کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے،
جبکہ گوتم گمبھیر کے قریبی مانے جانے والے واشنگٹن سُندر اور ہرشت رانا ٹیم میں برقرار ہیں۔ انجری سے واپسی کر رہے ہاردک پانڈیا کو بھی جگہ دی گئی ہے۔رنکو سنگھ کو ٹیم سے باہر کرنے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
شاید گوتم گمبھیر کی کوچنگ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی آل راؤنڈرز پر داؤ لگانے کی حکمتِ عملی رنکو کے خلاف چلی گئی۔
اسکواڈ میں شیوم دوبے اور ہاردک پانڈیا دو فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں، جبکہ اکشر پٹیل اور واشنگٹن سُندر اسپن آل راؤنڈر ہیں۔ بھارتی اسکواڈ میں سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)*، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا،
شیوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا اور واشنگٹن سُندر شامل ہیں۔



