آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر چلے گئے۔ صائم ایوب دو درجہ بہتری کے بعد 35 پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد 4 درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن دو درجہ بہتر ی کے بعد 8 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے محمد نواز دو درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے صائم ایوب نمبرون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ صائم ایوب نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھینی۔ سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
پاکستان کے محمد نواز 3 درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے اکشر پٹیل ایک درجہ بہتری کے بعد 10 ویں نمبرپر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ورات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے بابراعظم چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ باولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ آل راونڈر میں انڈیا کے راویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ساوتھ افریقہ کے مارکو ینسن 4 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ساوتھ افریقہ کے سینوران ماتھوسامے کی لمبی چھلانگ 14 درجے ترقی کے بعد 20 نمبر پر آ گئے ہیں۔



