کرکٹ

شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ

کراچی ; سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل رانڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔

شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔

ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی جاری کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کو مفید مشورے دیے تھے۔

پاکستان ٹیم دبئی میں 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!